بریکنگ نیوز: بانی پی ٹی آئی کو "بڑی عدالت" نے گرین سگنل دے دیا، کارکنوں میں خوشی


 اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کی 8 ضمانتوں کی درخواستوں پر سپریم کورٹ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس شفیع صدیقی بھی شامل تھے۔ عمران خان کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ انہوں نے ملزم کی جانب سے جمع کرائی گئی کچھ دستاویزات نہیں دیکھیں، اس لیے بہتر ہوگا کہ سماعت کل صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کر دی جائے تاکہ سب فریقین کو مکمل تیاری کا موقع مل سکے۔

عمران خان کے وکیل نے وضاحت دی کہ جمع کرائے گئے کاغذات میں صرف عدالتی فیصلے شامل ہیں، لیکن چیف جسٹس نے واضح کیا کہ جو بھی دستاویزات ہوں، ان کا جائزہ لینا ضروری ہے، اور جس فریق نے بھی کچھ جمع کرانا ہو، وہ آج ہی جمع کرا دے۔

عدالت نے مزید ہدایت دی کہ استغاثہ بھی عمران خان کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات کو دیکھے۔ اس کے بعد عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کر دی اور تمام فریقین کو مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی۔

Comments