میزائلوں حملوں کے بعد اسرائیل میں سائرن بج اٹھے،عرب میڈیا


یمن میں حوثی باغیوں نے ایک مرتبہ پھر اسرائیل پر میزائل حملے کیے، جس کے بعد اسرائیل کے مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔

عرب میڈیا کے مطابق حوثی ترجمان نے واضح کیا ہے کہ وہ فلسطین خصوصاً غزہ کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل نے یمن پر کوئی حملہ کیا، تو اسے سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دوسری طرف اسرائیل کے وزیر دفاع نے حوثیوں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یمن کے ساتھ بھی ویسا ہی سلوک کریں گے جیسا ہم نے ایران کے ساتھ کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایران پر حملے کے بعد اب ہمارا اگلا نشانہ یمن ہوگا۔ جو بھی اسرائیل کے خلاف کارروائی کرے گا، ہم اُس کو سخت جواب دیں گے اور اُس کا ہاتھ کاٹ دیں گے۔


 

Comments