لاہور سے تعلق رکھنے والے مشہور ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے حال ہی میں ایک ویڈیو کے

 



 لاہور سے تعلق رکھنے والے مشہور ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے حال ہی میں ایک ویڈیو کے ذریعے عوام سے معافی مانگی ہے۔ ویڈیو میں انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کا اسلحہ بردار گارڈز کے ساتھ سڑکوں پر گشت کرتے ہوئے ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس سے شہریوں میں خوف اور بے چینی پھیلی۔ کاشف ضمیر نے اس عمل کو نادانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ ایسی کسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہوں گے اور نہ ہی اسلحے یا ڈالے کلچر کی تشہیر کریں گے۔ انہوں نے دل سے معذرت کی اور عوام سے معافی طلب کی۔


یاد رہے کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے انہیں ایک دن قبل حراست میں لیا تھا، کیونکہ وہ گارڈز کے ساتھ اسلحے کی نمائش کرتے ہوئے ویڈیوز شیئر کر رہے تھے۔ ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔ اس سے قبل بھی، اپریل میں، وہ پولیس یونیفارم کا مذاق اڑانے کے الزام میں گرفتار ہو چکے ہیں

Comments