پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات


 باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے صدیق آباد پھاٹک پر ناوگئی روڈ کے قریب ایک بم دھماکہ ہوا ہے، جس میں چار افراد شہید ہوگئے ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے کا نشانہ ایک سرکاری گاڑی تھی، جس میں اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار، صوبیدار اور ایک پولیس اہلکار سوار تھے۔ واقعے کے بعد شہداء کی لاشیں خار اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Comments