مردوں کو سیکس سے متعلق خواب کیوں آتے ہیں اور کیا نیند کے دوران احتلام ہونا مردانہ بانجھ پن کی علامت ہو سکتا ہے؟

 

مردوں کو سیکس سے متعلق خواب کیوں آتے ہیں اور کیا نیند کے دوران احتلام ہونا مردانہ بانجھ پن کی علامت ہو سکتا ہے؟

نیند کے دوران احتلام یا خود بخود انزال ہونا ایک عام اور قدرتی عمل ہے، لیکن اکثر لوگ اس بارے میں غلط فہمیاں رکھتے ہیں۔ کئی مرد یہ سمجھتے ہیں کہ نیند میں انزال ہونا شاید بانجھ پن یا سپرم کی کمی کی نشانی ہو، حالانکہ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا سوچنا درست نہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق نوجوانی میں جب لڑکے بلوغت کی عمر کو پہنچتے ہیں تو اُن کے جسم میں ٹیسٹوسٹیرون نامی ہارمون کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ یہ ہارمون مردوں کی جسمانی نشوونما اور جنسی خصوصیات کے لیے اہم ہوتا ہے، اور اسی کے اثر سے بعض اوقات نیند کے دوران احتلام ہو جاتا ہے، جو کہ بالکل نارمل بات ہے۔

لہٰذا، نیند میں انزال ہونا کسی بیماری یا خرابی کی علامت نہیں بلکہ جسم کی صحت مند نشوونما کا حصہ ہے۔

Comments