سوشل میڈیا پر مشہور ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا اور ان کی بہن سحر مرزا کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے


 سوشل میڈیا پر مشہور ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا اور ان کی بہن سحر مرزا کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بغیر کسی فلٹر یا پروفیشنل لائٹس کے نظر آ رہی ہیں، جس نے دیکھنے والوں کو چونکا دیا ہے۔







ویڈیو میں دونوں بہنیں مکمل میک اپ میں موجود ہیں، مگر اس بار نہ تو فلٹرز استعمال کیے گئے اور نہ ہی ایڈیٹنگ، جس کی وجہ سے ان کے چہروں کی قدرتی جھلک سامنے آئی ہے۔ یہی چیز مداحوں اور صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک صارف نے کہا، "یہ دیکھ کر تو مجھے لگنے لگا ہے کہ میں خود بہت خوبصورت ہوں۔" جبکہ ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا، "فلٹر تو نہیں لگایا، لیکن میک اپ پورا کیا ہوا ہے۔"

کسی نے تبصرہ کیا کہ "میک اپ تو مکمل ہے لیکن فلٹرز اور رنگ لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے ان کی اصلیت سامنے آ گئی ہے جو کافی عام سی لگ رہی ہے۔"

Comments