کروڑوں کمانے والے یوٹیوبر معاذ صفدر کو والد نے گھر سے الگ کردیا


پاکستانی یوٹیوبر معاذ صفدر نے اپنے نئے وی لاگ میں یہ بات شیئر کی ہے کہ ان کے والد نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اور ان کے بھائی اب الگ الگ گھروں میں رہیں۔ وی لاگ میں معاذ نے بتایا کہ ان کے والد نے گھر کو تین حصوں میں تقسیم کر دیا ہے۔ معاذ اور ان کا بڑا بھائی، جن دونوں کی شادیاں ہوچکی ہیں اور بچے بھی ہیں، اب اپنے اپنے گھروں میں شفٹ ہو گئے ہیں۔ جبکہ ان کا چھوٹا بھائی، دونوں بہنیں اور والدین ایک ہی گھر میں رہیں گے۔


معاذ نے بہت جذباتی انداز میں بتایا کہ یہ فیصلہ ان کے لیے بہت مشکل تھا کیونکہ بچپن سے اب تک سب کچھ ایک ساتھ کیا تھا، ہر لمحہ ایک ساتھ گزارا تھا۔ لیکن والد کے فیصلے کو سمجھتے ہوئے وہ اس کو قبول کر رہے ہیں۔


وی لاگ میں ان کے والد کی بات بھی شامل تھی، جنہوں نے بتایا کہ "اب چونکہ تم دونوں کے بچے ہوگئے ہیں، تو یہی وقت ہے کہ گھر الگ کر دیے جائیں تاکہ آپس میں محبت برقرار رہے اور کوئی لڑائی جھگڑا نہ ہو۔ یہی بہتر ہوتا ہے کہ ہر فیملی کا الگ سیٹ اپ ہو، تاکہ تعلقات خراب نہ ہوں بلکہ اور بہتر ہو جائیں۔"

Comments